اسرائیلی وزیر خارجہ کا مستعفی ہونے کا اعلان

بدھ 6 مئی 2015 08:52

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) اسرائیلی وزیر خارجہ اویگڈور لیبرمین اپوزیشن میں شمولیت کیلئے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خارجہ اویگڈور نے کہا کہ اس وقت ہماری الجھن اصول یا پھر نشستیں تھیں اور پھر مجھے خوشی ہے کہ ہم نے نشستیں چھوڑتے ہوئے اصولوں کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسی پس منظر میں انہوں نے بھی عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے استعفیٰ کا اعلان نئی حکومت کی تشکیل کیلئے اسرائیلی وزیر اعطم نیتن یاہو کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے دو روز قبل کیا ہے۔