پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دوسرے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی ، دونوں ٹیموں نے سخت گرمی میں پریکٹس کی ، بلاول بھٹی نے ٹیم کو جوائن کرلیا ،بنگلہ دیش کے روبیل حسین ٹخنے میں انجری کے باعث ٹیم سے باہر، آخری ٹیسٹ کیلئے مصباح الیون نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی،ون ڈے سیریز، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ اور پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد اب دورے کا اختتام جیت کر کرنے کیلئے پرعزم

بدھ 6 مئی 2015 07:37

میرپور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء )پاکستان نے میرپور ٹیسٹ کی تیاری شروع کردی۔ ہوم ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ فاسٹ بولر روبیل حسین ٹخنے کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دورہ بنگلادیش میں ٹیم پاکستان ایک جیت کی منتظرہے، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ۔ آل راونڈر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو جوائن تو کرلیا، لیکن تاخیر سے پہنچنے کے باعث وہ پہلے دن ٹریننگ میں شریک نہ ہوسکے۔

دوسری جانب بنگلادیشی ٹیم ایک دن کے آرام کے بعد پریکٹس شروع کردی ۔ فاسٹ بولر روبیل حسین ٹخنے کی انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اسکواڈ میں ابوالحسن کو شامل کرلیا گیا ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ آج سے میرپور میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دورہ بنگلہ د یش میں دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے مصباح الیون نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

دوسرے ٹیسٹ کا آغاز آج سے میرپورمیں ہورہا ہے۔کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لئے سخت محنت کی ہدایت کردی۔بنگلہ دیش میں جیت کو ترستے شاہین ون ڈے سیریز، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ اور پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد اب دورے کا اختتام جیت کر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مصباح الیون نے میرپور ٹیسٹ کیلئے اپنی تیاریاں تیزکردیں۔

پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم نے اپنی خامیاں سدھارنے پر خاص توجہ دی۔ اسپنرز پر کوچز کی خاص نظر رہی، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابربالنگ کی کاٹ بڑھاتے رہے تو سعید اجمل بھی نیٹ پر لمبے اسپیل کراتے رہے۔ دوسری جانب بلے بازوں نے بھی اپنی تکنیک بہتر بنائی،کوچز فیلڈنگ اور کیچ پریکٹس کراتے رہے۔کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کمزورحریف نہیں،دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے ٹیم کو بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانا ہوگی

متعلقہ عنوان :