عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور گواہان پیش نہ کرنے پر دو سو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کیلئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ

بدھ 6 مئی 2015 08:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) ڈ سڑکٹ اینڈ سیشن جج لاہورطارق افتخار نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے اور گواہان کو پیش نہ کرنے پر دو سو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے لئے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

سیشن جج لاہور کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دو سو پولیس اہلکار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی میں ملوث پائے گئے ہیں اور ان پولیس اہلکاروں نے بروقت گواہوں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا۔

پولیس اہلکاروں کی غفلت کے باعث پرانے مقدمات نہیں نمٹائے جا سکے جسکی وجہ سے ان پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس دئیے گئے ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرانے مقدمات نمٹانے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جا سکتا لہذا غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :