نظام صلوة کوپورے ملک میں پھیلائیں گے، سردار یوسف،عیدالفطرکے چاندپربھی اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کریں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

بدھ 6 مئی 2015 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسرداریوسف نے کہاکہ نظام صلوة اتفاق رائے سے اسلام آبادمیں لایاگیا،اوراتفاق رائے سے پورے ملک میں پھیلائیں گے ۔عیدالفطرکے چاندپربھی اتفاق رائے پیداکرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آبادمیں نظام صلوة کے لئے دس رکنی کمٹی بنائی جس میں تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء تھے جنہوں نے مشاورت اوراتفافق رائے سے آذان اورنمازکے اوقات کارطے کئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اب چاہتے ہیں کہ پورے ملک میں بھی نظام صلوة کوپھیلائیں ،اس کیلئے علماء سے مشاورت ہوگی ،اوراتفاق رائے پیداکرنے کیلئے حکومت اپناکردارداداکرنے کوتیارہے ۔عیدالفطرکے چاندپراتفاق رائے کیلئے کمیٹی بنائی جائے گی اورمشاورت کے بعدفیصلے ہوں گے 2013ء میں ایک ہی دن عیدہوگی ،اب دوبارہ کوشش کریں گے اتفاق رائے پیداکیاجائیگا