لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام کی کارروائیاں ‘چار کروڑ مالیت کا 10 کلو سونا ‘درجنوں قیمتی موبائل فون برآمد

بدھ 6 مئی 2015 08:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے مختلف کارروائیوں میں چار کروڑ روپے مالیت کا سونا اور درجنوں موبائل فون برآمد کرلئے۔ منگل کو لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی نجی ائیر لائن کمپنی کی فلائٹ سے 10کلو سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔ اسلم اسماعیل نامی ملزم سے کلیئرنس کے دوران سمگل شدہ سونا بر آمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے انتہائی مہارت سے 10کلو سونا اپنے جسم پر باندھ رکھا تھا۔ کسٹم اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑروپے مالیت کا سونا قبضے میں لے لیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔ایک اور واقعہ میں تھائی لینڈ سے آنیوالے آفتاب نواز نامی شخص سے مختلف کمپنیوں کے 50موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کیمطابق ملزم نے موبائل فون بیگ میں چھپا رکھے تھے اور چیکنگ کے بغیر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کررہا تھا

متعلقہ عنوان :