ماڈل ایان علی نے چپ کاروزہ توڑنے کافیصلہ کرلیا،کئی شرفاء کے بے نقاب ہونے کاخدشہ ،بااثر افراد نے بدنامی کے ڈرسے ماڈل کوقانونی معاونت فراہم کرنے کی پیش کردی ؛ذرائع

بدھ 6 مئی 2015 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)خوبروحسینہ ماڈل ایان علی نے پوری طرح سے قانونی مددفراہم نہ کرنے اور ،جیل کی اذیت بھری زندگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے چپ کاروزہ توڑنے کافیصلہ کرلیا۔انکشافات کے ڈھیر لگ سکتے ہیں ،اورکئی پردہ نشینوں اور بااثر افراد کے نام بھی سامنے آسکتے ہیں ،بااثرافراد نے انکشافات کے بعدقانونی معاملات کی پیچیدگیوں اوربدنامی سے بچنے کے لیے ایان علی کے مقدمے کی پیروی اورہرطرح کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ماڈل کوپیشکشیں شروع کردیں ،ماڈل انکشافات کاحتمی فیصلہ اگلی ضمانت کی درخواست کافیصلہ آنے پرکریں گی ۔

آئینی وقانونی معاملات پر اپنے وکلاء سے بھی بھرپورمشاورت کی جائیگی۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاہے کہ ماڈل ایان علی جیل کی زندگی سے تنگ آگئیں نرم ونازک ماڈل کوزندگی میں پہلی بارخطرناک قسم کی خارش کاسامناکرناپڑا،اورایک ہی سوٹ کوخواہش کے برعکس دوسری بار پہنناپڑاحالانکہ آج تک انھوں نے جوبھی سوٹ ایک بارپہنادوبارہ نہیں پہنا ،اب جبکہ معاونت کادم بھرنے والے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹنے لگے ہین اس پر ماڈل ایان علی نے بھی اب اپنی پالیسی تبدیل کر نے کافیصلہ کیاہے اوراب تک کے پس پردہ حالات سے پردہ اٹھایاجائیگاچاہے اس میں کتنے ہی شرفاء کے نام کیوں نہ آجائیں اس بارے انھوں نے حتمی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جس پربااثر افراد نے بدنامی کے ڈرسے ماڈل کوقانونی معاونت کی پیشکش کردی ہے جس پر تاحال ماڈل نے کوئی جواب نہیں دیاہے اوراس بات کاحتمی فیصلہ وہ اپنی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعدکریں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے قانونی مشاورت کے لیے پانچ رکنی وکلاء پینل بھی مقررکردیاہے جس سے جلد ہی مشاورت کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :