مقدس اوراق کی توہین کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 25 برس قید کی سزا

بدھ 6 مئی 2015 08:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) مقدس اوراق کی توہین کرنے کا الزام ثابت ہونے پر مجرم کو 25 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے وکلا کے دلائل اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں گذشتہ روز جرم ثابت ہونے پر ذوالفقار کو سزا سنائی۔

(جاری ہے)

ذوالفقار کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے 2006 ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔فاضل عدالت نے وکلا کے حتمی دلائل کے بعد مجرم کو 25 برس قید کی سزا سنائی۔