آسٹریلیا میں کتے کے پلوں کو مارنے پرشہری کو18ماہ کی سزا،ناتھن عمر بھر کوئی جانور بھی نہیں پال پائے گا،قانونی ماہرین

بدھ 6 مئی 2015 08:52

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) آسٹریلوی عدالت نے کتے کے پلو کو جان سے مارنے پر ایک شخص کو ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوٴتھ ویلز کی عدالت میں ناتھن تھامپسن نامی ایک شخص پر کتے کے 9 پلوں کو بے دردی سے مارنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل استغاثہ کا کہنا تھا کہ ناتھن کتے کے 9 پلوں کی دیکھ بھال کرتا تھا ، گزشتہ ماہ اس کے مالک نے ان پلوں کو فروخت کرنے کی ہدایت کی جس پر اس نے انہیں جانوروں کی نگہداشت کرنے والے کسی ادارے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لئے جب وہ انہیں اپنی گاڑی میں ڈال کر جانے لگا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کی گاڑی میں پیٹرول ہی نہیں اور پھر اس نے ان پلوں کو اینٹیں اور پھتر مار مار کر ہلاک کردیا۔دوسری جانب ناتھن کے وکلا کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی وہ پچھلے 72 گھنٹوں سے سویا نہیں تھا اور یہی اس واقعے کی وجہ بنی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ناتھن کو جانوروں کے سفاکانہ قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنادی، قانونی ماہرین کے مطابق ناتھن کو کم از کم ایک برس جیل میں گزارنا ہوگا جب کہ وہ عمر بھر کوئی جانور بھی نہیں پال پائے گا۔

متعلقہ عنوان :