بھارت کا ملکی ساختہ آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ

بدھ 6 مئی 2015 08:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) بھارتی فوج نے تین دہائیوں کے بعد ملکی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ سپر سانک زمین سے فضا میں مار کرنے والا آکاش میزائل دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو کامیابی سے نشابنہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ سہاگ نے پچیس کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے والے آکاش میزائل کے تجربے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے گہوئے کہا کہ ڈیفنس ریسرچ اور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کا تیار کردہ آکاش میزائل آرمی اور فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو فروع دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ہمارے دفاعی اثاثوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ہر طرح کے موسم میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ دفاعی ذڑائع کا کہنا ہے کہ میزائل کی تیاری پر 19500 کرور روپے اخراجات آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :