ڈومیسٹک ٹی 20میں کوچ توصیف احمد سے جھگڑے کی سزا ،پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی ، 15 مئی سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی20 ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے

بدھ 6 مئی 2015 07:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)پی سی بی نے ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی۔و ہ 15 مئی سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

(جاری ہے)

چار ماہ پہلے کراچی میں پینٹ اینگولر کپ میں فیصل اقبال کراچی ڈولفنز کی نمائندگی کررہے تھے۔ کوچ توصیف احمد سے جھگڑے کی وجہ سے فیصل اقبال میچ کے دوران ڈریسنگ روم چھوڑ کر بغیر بتائے گھر چلے گئے تھے جس پر مینجر نے رپورٹ پیش کی جس کی روشنی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل اقبال پر چار میچز کی پابندی عائد کردی،وہ سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی میں کراچی کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :