عام انتخابات میں دھاندلی حقیقت ہے جو جلد پوری طرح سامنے آ جائیگی، شجاعت حسین، پرویزالٰہی

بدھ 6 مئی 2015 08:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی ر ہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی ایک حقیقت ہے اور انشاء اللہ یہ حقیقت جلد پوری طرح سامنے آ جائے گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار پیرس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی کے بارے میں جوڈیشل کمیشن ایک خاص مقصد کیلئے بنایا گیا ہے اور اس کا اپنا دائرہ کار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اس دائرہ کار میں رہتے ہوئے بڑے اچھے طریقے سے اپنا کام کرے گا اور جو صحیح حقیقت ہے وہ سامنے آ جائے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انتخابات 2013ء میں دھاندلی ایک حقیقت ہے اور اب تو اس دھاندلی کے بارے میں واضح عدالتی فیصلہ بھی سامنے آ گیا ہے، حلقہ این اے 125 اور پی پی 155 کے بارے میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ ابتدا ہے اور یہ بڑی خوش آئند بات ہے، اللہ کرے کہ آگے بھی اسی طرح انصاف ہو۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی حقیقت لوگوں کی زبان پر ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب عدالتوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ واقعی دھاندلی ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :