کوئٹہ، مچھ جیل میں صولت مرزا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہلخانہ سے آخری ملاقات،رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،صولت مرزا اپنی خطاؤں کی معافی مانگتے رہے،صولت مرزا کو 12 ئی کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا

بدھ 6 مئی 2015 08:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)ایم کیو ایم کے کارکن اور پھانسی کے منتظر قیدی صولت مرزا سے مچھ جیل میں اہلخانہ سے آخری ملاقات کرا دی گئی ۔صولت مرزا کو 12 مئی کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مچھ جیل جیل حکام نے صولت مرزا کے بھائی اور دو بہنوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے آخری ملاقات کرائی اور اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،صولت مرزا کی بہنیں اپنے بھائی کو دیکھ دیکھ کر روتی رہیں اس ملاقات میں صولت مرزا اپنے بھائی اور بہنوں کو نصیحتیں اور اپنی خطاؤں پر معافی مانگتے رہے،واضح رہے کہ صولت مرزا سے اس آخری ملاقات میں اس بیوی نے ملاقات نہیں تاہم اس سے قبل صولت مرزا کی بیوی کئی بار میڈیا کے ذریعے جیل حکام سے اپنے شوہر صولت مرزا سے ملاقات کیلئے استدعا کرتی رہیں ہیں۔