بھارتی حکومت کا داؤد ابراہیم کے ٹھکانے بارے اظہار لاعلمی

بدھ 6 مئی 2015 08:52

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)بھارتی حکومت نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ٹھکانے بارے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ ہاریبھائی پراتھیبھائی چوہدری نے لوک سبھا کو بتایا کہ انڈر ورلڈ ڈان بھارتی انٹیلی جنس ریڈار پر نہیں ہے جبکہ ایک بار داؤد کا سراغ مل جائے تو اس کی حوالگی بارے بھی پیشرفت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی اسکے خلاف خصوصی نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ ہماری حکومت بھی داؤد کے صحیح ٹھکانے بارے معلومات ملنے تک اسکی حوالگی میں پیشرفت کیلئے منتظر ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کا مؤقف تھا کہ داؤد ابراہیم پاکستان کے شہر کراچی میں روپوش ہے