سینیٹ ارکان نے دلچسپ جملوں کا تبادلہ،ایک دن میں 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ‘ طاہر مشہدی،گیس سونگھنا منع ہے‘ کہانیاں سن کر سونے والی عادات ختم ہونی چاہئیے‘ رضا ربانی،میں جوکر نہیں ہوں‘ رحمن ملک

بدھ 6 مئی 2015 08:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) سینیٹ میں ارکان نے دلچسپ جملوں کا تبادلہ کیا ہے چیئرمین رضا ربانی کے خوبصورت جملوں سے ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔ ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی جوش خطاب میں کہہ گئے کہ ایک دن میں 28 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس پر زور دار قہقہہ بلند ہوا۔

(جاری ہے)

طاہر مشہدی نے کہا کہ میں روزانہ کہانیاں سن کر سوتا ہوں جس پر رضا ربانی نے کاہ کہ رات کو کہانیاں سن کر سونے کی عادت ختم ہونی چاہئیے ۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں خود گیس سونگھتا ہوں ‘ گیس میں بو بھی نہیں ہے اس لئے گیس دھماکے ہورہے ہیں جس پر رضا ربانی نے کہا کہ گیس کو سونگھنا منع ہے۔ رحمن ملک نے کہا کہ میں جوکر نہیں ہوں سیاستدان ہوں میڈیا والے مجھے دیگر سیاستدانوں کو جوکر بنا کر پیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :