مخدوم امین فہیم اور ذوالفقار مرزا کے مابین رابطہ‘ اہم سیاسی پیش رفت

بدھ 6 مئی 2015 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین مخدوم امین فہیم اور ذوالفقار مرزا کے مابین رابطہ ہوا ہے دونوں رہنماؤں نے سیاسی امور کے علاوہ سندھ میں مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیالکیا ہے۔

(جاری ہے)

ذوالفقار مرزاکی آصف زرداری کے خلاف سخت بیانات کے بعد مخدوم امین فہیم اور ذوالفقار مرزا کے مابین رابطہ۔ اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جارہا ہے خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے مابین رابطہ گزشتہ رات ٹیلیفون پر ہوا ہے تاہم مخدوم ا مین فہیم اور ذوالفقار مرزا نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :