چار ملکی ٹورنامنٹ : گرین شرٹس نے پہلی فتح حاصل کرلی ،شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوریا کو 4-1سے شکست دیدی ، گرین شرٹس کی طرف سے دلبر نے 2جبکہ عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک ایک گول کیا

بدھ 6 مئی 2015 07:37

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء) چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کوریا کو 4-1 گولز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ دلبر نے دو جبکہ عرفان اور عمر بھٹہ نے ایک، ایک گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ہوبارٹ، آسٹریلیا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کورین ٹیم کو با آسانی ایک کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، گرین شرٹس نے میچ کے آغاز میں آخر تک مخالف ٹیم پر اپنی گرفت کمزور نہیں ہونے دی اگرچہ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکی مگر دوسرے ہاف میں گرین شرٹس نے سٹرائیک کھیل پیش کرتے ہوئے کوریا کی دفاعی لائن کو تباہ کرتے ہوئے 4-1سے فتح حاصل کی

متعلقہ عنوان :