راوٴانورنے الطاف حسین کیخلاف پریس کانفرنس زرداری کے کہنے پرکی ،ذوالفقا ر مرزا ، پورے سندھ کی پولیس بدین میں لاکرکھڑی کردی گئی ، کوئی کریمنل میرے آگے آگیاتوڈٹ کرمقابلہ کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 6 مئی 2015 07:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزانے کہاکہ ایس ایس پی ملیرراوٴانورنے الطاف حسین کے خلاف پریس کانفرنس سابق صدرآصف علی زرداری کے کہنے پرکی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے سندھ کی پولیس بدین میں لاکرکھڑی کردی گئی ،بے گناہ لوگوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارہے ہیں ،اگرکوئی کریمنل میرے آگے آگیاتوڈٹ کرمقابلہ کروں گا،آصف علی زرداری یہ بھی چاہتاہے کہ ذوالفقارمرزاکومرتضیٰ بھٹوکی طرح پولیس مقابلے میں ماراجائے ،مجھے نہ سیکورٹی فورسزپربھروسہ ہے اورنہ پاکستان کے سسٹم پر۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھ سے پہلے سندھ میں تھانے بکتے تھے میں اس تھانے کودھمکی دی جس نے کسی کے ساتھ ناانصافی کی ،میں نے تین کروڑروپے ذاتی طورپردیانتدارپولیس کے درمیان بانٹ دیئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے کراچی سے ٹارگٹ کلربھتہ خورکوپکڑا،سابق وزیرداخلہ رحمن ملک چھڑواتے تھے ۔وزیراعظم ،گورنر،وزیراعلیٰ اس اقدام کی تائیدکرتے تھے ،میرے پاس تین بڑے عہدے تھے ،ان کوخیرآبادکہہ دیا،اس لئے کہ غیرقانونی کام کروانانہیں چاہتاتھا۔انہوں نے مزیدکہاکہ میرے خلاف جوبات کررہے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں سوائے شہلاڈپٹی سپیکروہ میری بہن ہیں