آصف زرداری کا پارٹی رہنماؤں ،سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ، طبیعت ناسازی کی بناء آصف زرداری نے ظہرانہ میں شرکت نہیں کی،زرداری کو مصالحے دار بھنڈی کھانے سے بدہضمی ہوگئی ،پمز کے ڈاکٹر مسلسل نگرانی کررہے ہیں،پارٹی ذرائع

بدھ 6 مئی 2015 08:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2015ء)پیپلز پارٹی کی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں ،سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تاہم طبیعت میں ناسازی کی بناء پر آصف زرداری اس ظہرانے میں شرکت نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق زرداری ہاؤس پارٹی کے سینئر رہنماؤں ،سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا جس میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی ،پرویز اشرف اور دیگر سینئر رہنماؤں شرکت کی تاہم اس ظہرانے میں طبیعت میں ناسازی کی وجہ سے ظہرانے میں شرکت نہ کر سکے،ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے گزشتہ رات مصالحے دار بھنڈی کا استعمال کیا جس کے بعد بدہضمی ہونے سے طبیعت ناساز ہوگئی ،ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر پمز کے ڈاکٹروں کو بھی گھر پر بلایا گیا اور آصف زرداری کو ایک ڈرپ لگائی جس سے طبیعت سنبھل گئی اور پمز کے ڈاکٹر مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔