بھارت کیساتھ مشترکہ کان کنی کے خواہاں ہیں ، چین

جمعہ 8 مئی 2015 06:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) چین نے بھارت کے ساتھ بحیرہ ہند میں سمند کی تہہ میں مشترکہ کان کنی کی تجویز دی ہے بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے سمندری معدنی وسائل ایسوسی ایشن نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ چین بحیرہ ہند میں بھارت کے ساتھ مشترکہ کان کنی کا خواہاں ہے جہاں اس کی گہری غوطہ خور کشتی نے سونے اور چاندی جیسی قیمتی دھاتوں کی بڑی مقدار مبینہ طور پر دریافت کی ہے ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر حی زنگیو نے بتایا کہ چین اور بھارت دونوں ترقی پزیر ملک اور عالمی سی بڈ اتھارٹی کے کنٹریکٹر ہیں چنانچہ دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں مل کر کام کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اور دونوں اس حوالے سے مختلف ایشوز پر یکساں موقف بھی رکھتے ہیں انہو ں نے کہا کہ اگر ہم دونوں تعاون کریں تو یقینناً خطرات قیمتوں اور منافعوں میں ایک دوسرے کے ساتھ شراکت کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :