ممکنہ نا اہلی ”ایاز صادق اورخواجہ آصف“ کے حوالے سے جواریے میدان میں آ گئے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامی جواریوں کی طرف سے لاہور کی تاریخ کا بڑا جوا لگانے کا انکشاف

جمعہ 8 مئی 2015 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)ہر لمحہ بدلتی ہوئی پاکستانی سیاست کے حوالے سے عام آدمی بھی میڈیا سے ہر لمحہ کچھ نیا سننے کے انتظار میں رہتا ہے۔جہاں لاہور کے معروف حلقہ این اے125 سے مبینہ دھاندلی کے بعد خواجہ سعد رفیق کو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قرار دے دیا ہے وہیں تحریک انصاف کی طرف سے دیگر کئی حلقوں میں دھاندلی سے جیتنے کے الزامات بھی موجود ہیں تاہم لاہور اور سیالکوٹ کے دو اہم حلقوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے ”جواریوں“ نے بھی ”کمر کس لی“ ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں حلقوں میں”ن لیگ اور پی ٹی آئی“ کے سیاسی مستقل کے لئے ٹربیونل کو” فیورٹ قرار “ دیا ہے۔ ایک گروپ کا کہنا ہے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی کے حلقے میں دھاندلی نہیں ہوئی جبکہ وزیر پانی و بجلی کے حلقے میں دھاندلی ہوئی ہے۔ جواریوں کے مطابق خواجہ محمد آصف سے زیادہ ایاز صادق کا حلقہ اہم ہے اس لئے اس کا ریٹ بھی زیادہ ہے۔تاہم اگر ایاز صادق کے حلقے میں دھاندلی ثابت ہونے اور ممکنہ نا اہلی کی صورت میں ہزار کے بدلے دس ہزار روپے دینا ہونگے۔