حلقہ پی کے95ضمنی انتخابات ،جماعت اسلا می و پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار کے اعزازلملک افکاری کا میاب،اعزازلملک افکاری نے19812 ، مد مقابل اے این پی کے حا جی بہادر خان نے 15954ووٹ حاصل کئے ، کا رکنوں کا جشن ،پی کے 95 جند میں خواتین کے کُل رجسٹرڈووٹ 47 ہزار 280 ، کسی بھی خاتون نے ووٹ پول نہیں کیا

جمعہ 8 مئی 2015 06:02

تیمر گرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء )حلقہ پی کے95ضمنی انتخابات ،جماعت اسلا می کے اعزازلملک افکاری کا میاب ،جمعرا ت کو منعقدہ حلقہ پی کے 95پر ہو نے والے ضمنی انتخابات کے نتا ئج کے مطابق 85پو لنگ اسٹیشن میں سے جما عت اسلا می او ر تحر یک انصا ف کے مشتر کہ اُمیدوار اعزازلملک افکاری نے19812 ووٹ جبکہ اُ ن کے مد مقابل اے این پی کے امیدوار حا جی بہادر خان نے 15954ووٹ حاصل کئے ،حا جی بہادر خا ن کو پا کستان پیپلز پا رٹی اور جے یوآئی کی بھی حما یت حا صل تھی امیر جما عت اسلا می سراج الحق کے سنیٹر بننے کے بعد مذ کورہ سیٹ خالی ہو ئی تھی جس پر موجو دہ ضلعی امیر اعزازلملک افکاری اپنے مد مقا بل سے 3854ذیادہ ووٹ حاصل کر کے کا میاب ہوئے ، امیر جما عت اسلا می پا کستان سرا ج الحق نے 2013 کے عام انتخابا ت میں 12ہزار ووٹوں کی بر تری سے کا میا بی حاصل کر لی تھی ،گر می کے با و جو د ووٹروں کا ٹرن آوٹ اطمینا ن بخش رہا ,پو لنگ کے مو قع 7سو پو لیس جبکہ2کے قر یب لیوی اہلکاروں تعینات رہے ،امیر جماعت اسلا می سرا ج الحق کے آبا ئی حلقہ میں انتخا بی نتا ء ج کا اعلا ن ہو تے ہی کا رکنوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور جشن منایا ،۔

(جاری ہے)

ادھرضمنی الیکشن حلقہ پی کے 95 جندول میں خواتین کے کُل رجسٹرڈ سینتالیس ہزار دوسو ا سی ووٹوں میں سے کسی بھی خاتون نے ووٹ پول نہیں کیا،جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگیاتھا،جس پر گزشتہ روز سات مئی کو انتخابات منعقدہوئے ،کل پچاسی پولنگ سٹیشن میں سے خواتین کے لئے ایک پولنگ سٹیشن میاں کلے کے مقام پر مخصوص کیاگیاتھا،اسی طرح کل 266 پولنگ بوتھ مردووں کے لئے جبکہ 90 پولنگ بوتھ خواتین کے لئے بنائی گئی تھی،تاہم کہیں بھی کسی خاتون نے ووٹ پول نہیں کیا،واضح رہے کہ ماضی میں ہونے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان متفقہ طورپر ایک معاہدے کے تحت خواتین کے ووٹ پول کرنے پرپابندی لگائی جاتی رہی،تاہم اس مرتبہ اسی طرح کا کوئی معاہدہ تاحال سامنے نہیںآ یا۔

اس حوالے سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسینیٹرسراج الحق نے میڈیاسے ہونے والے اپنے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ ووٹ پول کرناہرکسی کا بلاامتیاز حق ہے ،لھٰذا عوام اپناحق رائے دہی بلاخوف استعمال کرسکتے ہیں۔