وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے توانائی کے منصوبوں بارے غلط منظرکشی کی ،عابدشیرعلی ،موجودہ حکومت نے خیبرپختونخواہ کے منافع میں اضافہ کیا،صوبے میں بجلی چوری سے توانائی شعبوں میں نقصان ہورہاہے ،بیان

جمعہ 8 مئی 2015 06:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے توانائی کے منصوبوں بارے غلط منظرکشی کی ،موجودہ حکومت نے خیبرپختونخواہ کے منافع میں اضافہ کیاہے ۔صوبے میں بجلی چوری کی وجہ سے توانائی کے شعبوں میں نقصان ہورہاہے ۔جمعرات کے رواپنے ایک بیان میں عابدشیرعلی نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں مسلح افرادپیسکوکے ملازمین پرحملے کرتے ہیں اورتحریک انصاف کے قائدین اکثرمظاہروں کی قیادت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کوپیسکوکاکنٹرول سنبھالنے کی دعوت دیتے ہیں جس کی انہوں نے خودخواہش ظاہرکی تھی ،آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے بجلی کے منصوبوں کے حوالے سے غلط منظرکشی کی ۔موجودہ حکومت نے خیبرپختونخواہ کے منافع میں اضافہ کیاخیبرپختونخواہ میں بجلی چوری کی وجہ سے توانائی کے شعبوں میں بہت نقصان ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ کاساایک ہزارمیگاواٹ سکی کناری 920میگاواٹ،گومل زام ڈیم ،داسو4200میگاواٹ ،تربیلا4اور5سے 2400میگاواٹ کے منصوبے خیبرپختونخواہ میں ہیں

متعلقہ عنوان :