ہاکی سپر سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست، ابتدائی ہاف میں برتری کے باوجود دوسرے ہاف میں گرین شرٹس ہمت ہار گئی ، کیویز نے میچ 4-2سے جیت لیا ،، عمر بھٹہ اور شفقت رسول کے گول ضائع ، کل پانچویں پوزیشن کیلئے کوریا سے مقابلہ ہوگا

جمعہ 8 مئی 2015 05:56

ہوبارٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں جاری ہاکی سپر سیریز میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے بھی شکست ہو گئی۔ ہاکی سیریز کا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں گرین شرٹس کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ قومی ٹیم نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر میں دو صفر کی برتری حاصل کی۔ دوسرے کوارٹر کے دو کیویز گولز نے عمر بھٹہ اور شفقت رسول کی محنت ضائع کر دی۔ نیوزی لینڈ پھر چھا گیا تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈال کر کامیاب ہوئے۔ ایونٹ میں واحد فتح سمیٹنے والے قومی کھلاڑی اپنے پانچویں مقابلے کے لیے 9 مئی کو کوریا کے خلاف اِن ایکشن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :