لاہور‘کتا مار ٹیم کی فائرنگ سے 2کمسن راہگیر بچے زخمی‘ پولیس نے تین ملازمین کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا

جمعہ 8 مئی 2015 06:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) لاہور میں محکمہ صحت کی کتا مار ٹیم کی فائرنگ سے دو راہگیر کمسن بچے زخمی ہو گئے، پولیس نے تین ملازمین کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا،نشترکالونی میں ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب محکمہ صحت کی کتا مار ٹیم نے آوارہ کتے کو مارنے کے لئے فائر کیا تو کارتوس کے چھرے دو راہگیر بچوں 6سالہ سلمان اور 7سالہ محمد علی کو جا لگے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی بچوں کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ محکمہ صحت کی تشکیل دی جانے والی ٹیم کے تین ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا،حراست میں لیے جانے والے کتا مار ٹیم کے افراد کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض اتفاقی حادثہ تھا،انہوں نے ہرگز بچوں کو نشانہ نہیں بنایا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم زیر حراست ملزمان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :