امریکا کا یمن کے پناہ گزینوں کے لئے مز ید 68 ملین ڈالر امداد کا اعلان

جمعہ 8 مئی 2015 06:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) امریکہ نے یمن کے پناہ گزینوں کی انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے مزید 68 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔وزیر خارجہ جان کیری کے اعلان کردہ امداد کی یہ رقم ’ورلڈ فوڈ سپورٹ پروگرام‘ کے تحت خرچ کی جائے گی۔یہ اضافی امریکی امداد یمن کے ان تین لاکھ اندرون ملک متاثرین کے بہبود کے لیے خرچ ہوگی، جو حالیہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر اور اقوام متحدہ کے ادارہ اطفال سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے پہلے ہی ان پناہ گزینوں کو خوراک، پانی، شیلٹر، طبی سہولت، تحفظ اور دیگر امداد فراہم کررہے ہیں۔68 ملین ڈالر کی اضافی رقم کے اعلان کے بعد، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر گزشتہ ایک برس کے دوران فراہم کی جانے والی امریکی امداد کی کل مالیت 188 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :