زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، نشریاتی حقوق پرپی پی سی اور نشریاتی اداروں میں ٹکراؤ

جمعہ 8 مئی 2015 05:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ہونے والی ہوم سیریزکے نشریاتی حقوق پرپاکستان کرکٹ بورڈاورنشریاتی اداروں کے درمیان ٹکراوٴشروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری اورغیرملکی ٹی وی چینلزکاادائیگی کرنے سے انکارپرپی سی بی نے دونوں چینلزکے خلاف قانونی کارروائی کرنے کاانتباہ ،نشریاتی حقوق سے ملنے والے تین ملین ڈالرکٹھائی میں پڑگئے ۔زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزکون دکھائے گااس کافیصلہ آج جمعہ کے روزپاکستان کرکٹ بورڈاورچینلزمالکان کے درمیان ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ہوگا

متعلقہ عنوان :