ویڈیو لنک کے ذریعے افتتاح ،پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں بازی لے گئی

جمعہ 8 مئی 2015 06:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء) جنوبی پنجا ب کے ضلع مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کا افتتاح جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ویڈیولنک کے ذریعے بیک وقت ترکی اور مظفر گڑھ سے کیا گیا-پاکستان کی تاریخ میں بیک وقت دو ملکوں سے ویڈیولنک کے ذریعے کسی بھی بڑے منصوبے کے افتتاح کی یہ پہلی او رمنفرد تقریب تھی جس کا اعزاز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی صوبے میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے حوالے سے کئے جانے والے ٹھوس اقدامات کو جاتا ہے- تقریب کی خاص بات ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب اور پھر ریموٹ کنٹرول کا بٹن دبا کر منصوبے کا افتتاح تھا-ترک صدر کا خطاب نہ صرف چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا بلکہ ویڈیو لنک کے ذریعے مظفر گڑھ میں پنڈال میں موجودافراد نے بھی براہ راست دیکھا اسی طرح وزیراعلیٰ شہبازشریف کا انگریزی میں خطاب ترکی میں ویڈیولنک کے ذریعے براہ راست دکھایا گیا اور ٹی وی چینلز نے بھی اسے براہ راست نشر کیا،اس طرح پنجاب حکومت کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دو ملکوں سے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کیا گیا

متعلقہ عنوان :