بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا،سرکاری خزانے سے 9 لاکھ ڈالر دے کر اپنے ہی ساتھیوں کی فون کالز ریکارڈ کرائیں، ایک برطانوی کمپنی کو ٹھیکہ دیا یعنی نو لاکھ ڈالر کا ٹیکا بھارتی بورڈ کو لگایا، بورڈ کے نئے صدر جگموہن ڈالمیا نے اس مالی اسکینڈل کا نوٹس لے لیا ،گورننگ بورڈ اجلاس میں زیر بحث لائینگے

جمعہ 8 مئی 2015 05:58

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8 مئی۔2015ء)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر سری نواسن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔ موصوف نے سرکاری خزانے سے 9 لاکھ ڈالر دے کر اپنے ہی ساتھیوں کی فون کالز ریکارڈ کرائیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نواسن نے اپنے دور میں خوب موج مستی کی۔ من مرضیوں کے بے تاج بادشاہ نے بورڈ اہلکاروں کی کالز ریکارڈ کرنے کے لیے ایک برطانوی کمپنی کو ٹھیکہ دیا یعنی نو لاکھ ڈالر کا ٹیکا بھارتی بورڈ کو لگایا۔

(جاری ہے)

میڈیا نے انکشاف کیا کہ سری نواسن نے برطانوی کمپنی سے خفیہ طور پر اپنی خواہش کے مطابق کام لیا جس میں بورڈ حکام کی کالز ریکارڈ کرنے اور ان کی آفیشل ای میلز ہیک کرنے کا کام شامل تھا۔ بورڈ کے نئے صدر جگموہن ڈالمیا نے اس مالی اسکینڈل کا نوٹس لے لیا ہے جو اتوار کو ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں زیر بحث لائیں گے۔ اس سے پہلے سری نواسن اپنے داماد گروناتھ می اپن کے ہمراہ آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :