لائبیریا، ایبولا فری قرار دے دیا گیا

اتوار 10 مئی 2015 07:04

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)عالمی ادارہ صحت نے لائبیریا کو ایبولا وائرس سے پاک قرار دے دیا ہے۔ اس ادارے نے ہفتے کے دن بتایا کہ گزشتہ 42 دنوں کے دوران کوئی بھی شخص اس وائراس میں مبتلا نہیں ہوا ہے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ اس مغربی افریقی ملک میں ایبولا کی وبا ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

لائبیریا کی خاتون صدر ایلن جانسن سیرلیف نے کہا ہے کہ اس وائرس کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کو بھولنے کے لیے ایک طویل وقت درکار ہو گا۔ تاہم ہمسایہ ممالک گنی اور سیرالیون میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہی ایبولا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وبا کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔