اسلام آباد عدالتی انتظامات کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم،شرقی عدالتوں میں19،غربی عدالتوں میں41 ججز سمیت کل60ججز تعینات

اتوار 10 مئی 2015 06:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد عدالتی انتظامات کے حوالے سے دو حصوں میں تقسیم ہے،شرقی عدالتوں میں19،غربی عدالتوں میں41 ججز سمیت کل60ججز تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قیام کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالتی امور کیلئے ضلع کو دوحصوں شرقی اور غربی میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے ضلع شرقی میں ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، 6ایڈیشنل سیشن ججز،1سینئر سول جج اور11سول ججز اینڈ سیشن جج،جوڈیشل مجسٹریٹ سمیت کل19ججز تعینات ہیں جبکہ ضلع غربی میں1ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن 9،ایڈیشنل سیشن ججز1،سےئر سول جج اور30سول ججز تعینات ہیں،جو کل 41 ہیں،اس طرح اسلام آباد کے2اضلاع میں کل60 ججز تعینات ہیں،ضلع شرقی میں بہارہ کہو،شہزاد ٹاؤن،لوہی بھیر،بنی گالا،روات اور دیگر نواحی علاقے شامل ہیں جبکہ ضلع غربی میں شہری علاقہ گولڑہ،ترنول کے علاقے شامل ہیں

متعلقہ عنوان :