پشاور، دوسری جماعت کا طالبعلم پی ٹی آئی کا جھنڈا لہراتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق

اتوار 10 مئی 2015 06:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)بدھائی کے رہائشی ناد ر شاہ کا بیٹا طارق جس کی عمر آٹھ سال تھی اور دوسری جماعت کا طالبعلم تھا ا پنے گھر کی چھت پر تحریک انصاف کا جھنڈا لہرارہا تھا کہ اس دوران چھت سے نیچے گرگیا جس کو طبی امدا د کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جسے گذشتہ روز سپر د خاک کردیا گیا ۔