نجران حملے کا جواب، سعودی طیاروں کی صعدہ پر بمباری، حوثی ملیشیا کو شدید نقصان

اتوار 10 مئی 2015 07:04

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج نے الجوف اور صعدہ کے درمیانی علاقے الیتمہ میں حوثی ملیشیا کے قافلے پر چار فضائی حملے کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔اتحادی طیاروں نے عبدالمالک حوثی کے جبل التیس، ضیحان اور مجز گورنری میں متعدد ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ صعدہ کے علاقے بنی معاذ میں کئے جانے والے ان حملوں میں حوثی رہنما محمد حسن قبلی کا ٹھکانہ بھی تباہ کیا گیا۔

اتحادی فوج کے اعلان کے مطابق فضائی حملوں میں حوثیوں کے تین کیمونیکشن مراکز اور گولہ بارود کے ٹھکانے تباہ کئے گئے۔اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے صعدہ پر شدید بمباری کی ہے۔ ان حملوں کو سعودی شہریوں سے سوشل میڈیا پر نجران_کا_بدلہ ہیش ٹیگ سے موسوم کر رکھا ہے جس پر لوگ بڑی تعداد میں اپنا ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع کے مطابق نجران_کا_بدلہ مملکت کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کے لئے کڑی سزا ہے۔

یہ کارروائی پورے صعدہ میں کی جا رہی ہے اور اس کا ہدف بنیادی طور پر وہ حوثی ملیشیا ہے کہ جس نے بین الاقوامی فیصلے کو ماننے سے انکار کیا اور اس کے خلاف بغاوت کی۔ حوثیوں نے سعودی شہر کی طرف قدم بڑھائے جس کے جواب میں نجران_کے_بدلے کی شکل میں انہوں بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ادھر ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا جوف اور الصعدہ کے علاقے الیتمہ میں عوامی مزاحمتی کمیٹیوں اور حوثی ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد حوثیوں کے گڑھ کے قریب واقع علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلاء شروع ہو گیا ہے کیونکہ سول سوسائٹی کے اتحاد نے عوام کو حوثی ٹھکانوں سے دور رہنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :