سپیکر قومی اسمبلی نے فہمیدہ مرزا کی سکیورٹی بارے سیکرٹری داخلہ و آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی

اتوار 10 مئی 2015 06:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سابق سپیکر فہمیدہ مرزا کو سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے سندھ سیکرٹری داخلہ ‘ آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سیکرٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کوخط ارسال کیا ہے جس میں سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو سکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق معاملے کی ہدایت کی کہ فہمیدہ مرزا کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے۔