جوڈیشل کمیشن الیکشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں، رحمن ملک ،پاکستان میں ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو حقائق سامنے آجائیں گے، رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 10 مئی 2015 06:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن الیکشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیں۔ پاکستان میں ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ اگر الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔ پاکستان کے ہر الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ خاص کر پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو ہر الیکشن میں چوری کایگای ہے ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کرنے والے ار اوز کے خلف بھی ایکشن لینا چاہیے قوم کو جوڈیشل کمیشن سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ آج کل لاہور کا موسم گرم ہے لاہور کی سیاست پورے پاکستان پر اثر دکھاتی ہے لاہور کی گرم ہواؤں کے باعث سیاست کا ماحول بھی گرم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات کی بحالی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اصلاحات بارے بات چیت جاری رکھی ہے انہوں نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں جوڈیشل کمیشن کی پوزیشن واضح ہوجائے گی بہت سے ثبوت سامنے آنا شروع ہوئے ہیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ حلقہ این اے 125 میں ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف ن لیگ کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا درست فیصلہ ہے انہوں نے ذوالفقار مرزا کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بڑھک مارنے سے کسی انسان کو متاثر نہیں کر سکتے۔