پاکستان آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان،انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست اور پاکستان کی بنگلہ دیش کیخلاف جیت نے قومی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم بنا دی،جنوبی افریقہ کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے، انگلینڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں

اتوار 10 مئی 2015 06:56

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اچھی پرفارمنس دکھانے کا صلہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی مل گیا ، اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنا لی۔ انگلینڈ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اپنی تیسری پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئی تھی ، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مصباح الیون نے شاندار بلے بازی کے ساتھ تباہ کن باؤلنگ بھی کی اور فتح کے ساتھ سیریز بھی ایک صفر سے اپنے نام کی۔

یوں قومی ٹیم کو 103 پوائنٹس کے ساتھ اپنی تیسری پوزیشن مستحکم بنانے کا موقع مل گیا۔ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی اور آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ، انگلینڈ چوتھے ، نیوزی لینڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں ہے۔