نئے گورنر پنجاب رفیق رجوانہ آج حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ گورنر سے حلف لیں گے

اتوار 10 مئی 2015 06:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) نامزد گورنر پنجاب رفیق رجوانہ آج ( اتوار کو )حلف اٹھائیں گے ۔حلف برادری کی تقریب میں وزیراعلیٰ،صوبائی اور وفاقی وزراء،ججز اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے،پنجاب کے نئے گورنر رفیق رجوانہ اتوار کے روز گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ گورنر سے حلف لیں گے،تقریب حلف برادری میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سپیکر صوبائی وزراء،وفاقی وزراء،ججز اور اعلیٰ سرکاری حکام شرکت کریں گے