اسپن میں مال بردار فوجی طیارہ ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر تباہ،4افراد ہلاک

اتوار 10 مئی 2015 07:02

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) اسپین میں مال بردار فوجی طیارہ ایئربس A400M تباہ ہونے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی طیارہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ٹیک آف کے چند لمحے بعد اس وقت ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جب پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کررہا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حادثہ سان پابلو ایئرپورٹ سے شمال کی جانب تقریباً ایک میل دور پیش آیا، حادثے سے قبل طیارے نے سسٹم میں خرابی کا سگنل دیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے پر سوار تمام افراد اسپینش ایئربس کمپنی کے ملازمین تھے جن میں سے مزید دو کی حالت نازک ہے۔ دوسری جانب اسپینش وزیراعظم ماریانو راجوئے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔ایئربس A400M بڑے پیمانے پر سامان کی نقل و حمل کیلئے استعمال ہونے والے طیارہ ہے تاہم یہ ماڈل اب تک اسپینش فوج کے زیر استعمال میں ہے۔ ایئربس کمپنی سے یہ طیارے خریدنے کیلئے 8 ممالک نے معاہدے کررکھے ہیں جن میں سے 27 اسپین خریدے گا، کمپنی کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کا آرڈر ترکی نے دے رکھا تھا

متعلقہ عنوان :