چار ملکی ہاکی سیریز ، پاکستان نے کوریا کو ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کر لی،جنوبی کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ٹھکانے لگایا ، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان نے دو ، محمد وقاص ، محمد رضوان اور محمد دلبر نے ایک ایک گول سکور کیا

اتوار 10 مئی 2015 06:56

ہوبارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء)پاکستانی ٹیم کی جانب سے پانچ گول سکور کئے گئے ، جنوبی کوریا کی ٹیم مقررہ وقت میں صرف چار گول سکور کرسکی چار ملکی ہاکی سیریز میں پاکستانی ٹیم نے دوسری کامیابی حاصل کر لی ، گرین شرٹس نے جنوبی کوریا کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

ہوبارٹ میں کھیلے گئے ہاکی سیریز کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی کوریا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے ٹھکانے لگایا ، گرین شرٹس کی جانب سے محمد عرفان نے دو ، محمد وقاص ، محمد رضوان اور محمد دلبر نے ایک ایک گول سکور کیا ، سیریز میں پاکستانی ٹیم نے دوسری کامیابی اپنے نام کی۔ اس سے قبل پاکستان کو میزبان آسٹریلیا کی دونوں ٹیموں کے علاوہ نیوزی لینڈ سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :