خطے کے ممالک کے ساتھ گیس کی برآمد کے نئے معاہدے طے پا چکے ہیں ، ایران ،معاہدہ کو حتمی شکل دینے کیلئے پابندیاں ہٹانے کے منتظر ہیں ؛ایرانی وزیر پٹرولیم

اتوار 10 مئی 2015 07:05

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) ایران نے کہا ہے کہ خطے کے ساتھ نئے گیس برآمدی معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں جو کہ ملک کے خلاف عائد کی گئی پابندیوں کے قافلے پر حتمی شکل اختیار کریں گے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں جرمن توانائی کمپنیوں کے ڈائریکٹروں کے ساتھ ملاقات کے دوران ایرانی وزیر پٹرولیم بیجاؤ ذانگینج نے کہا کہ گیس سیکٹر میں ہماری سرفہرت ترجیح ملکی طلب پوری کرنا اور معقول قیمت پر ہمسایہ ممالک کو گیس برآمد کرنا ہے انہوں نے جرمن کمپنیں سے ایرانی توانائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ملک بھر میں توانائی کے شعبوں سے تیل اور گیس کے مزید حصول کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ گیس کی برآمدات کے پہلے ہی معاہدے کر رکھے ہیں تاہم ان معاہدوں کو حمتی شکل دینے کے لئے ابھی ہم ملک کے خلاف عائد پابندیوں کو ہٹانے کا انتظار کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :