رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹور پر آٹا سمیت پندرہ اشیاء پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

اتوار 10 مئی 2015 06:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10 مئی۔2015ء) وفاقی حکومت رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹور پر آٹا سمیت پندرہ مختلف اشیاء پر ایک سو پچاس کروڑ روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

آٹا چینی ، دالیں ، گھی یوٹیلٹی سٹور کے علاوہ حکومت کی جانب سے رمضان میں لگائے گئے سستے بازاروں پر تیار ہوگا ۔ اسلام آباد میں دس سے زیادہ مقامات پر سستے بازار کا اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء دستیاب ہونگی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں دس سے پندرہ روپے تک رعایت دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :