سرمایہ کاروں کی سرگرمی اور بیرونی ممالک سے سونے کی گلٹیوں کی خریداری کے جاری جو اعداد و شمار یکسر غلط تھے، بینک آ ف انگلینڈ

منگل 12 مئی 2015 08:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) بینک آف انگلینڈ نے ا عتراف کرلیا ہے کہ اس کی جانب سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران جاری کیے گئے بعض اعداد و شماریکسر غلط تھے ، غیر ملکی اخبار کے مطابق بینک نے کہا ہے کہ اس نے سرمایہ کاروں کی سرگرمی اور بیرونی ممالک سے سونے کی گلٹیوں کی خریداری کے جو اعداد و شمار جاری کیے تھے وہ یکسر غلط تھے ، اس طرح ملک کے مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کی جانب سے خریداری کی تفصیلات بھی درست نہیں تھیں ،بینک نے یقین دلایا ہے کہ مالیاتی اداروں اور نجی شعبے کی خریداری سے متعلق درست اعداد و شمار جلداز جلد جاری کردیے جائیں گے ،اس کے فوری بعدتمام غلط تفصیلات کی جگہ صحیح تفصیلات بھی جاری کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

بینک آف انگلینڈ نے کہاکہ ایک معمولی سی غلطی کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی جس پر بینک کو بہت افسوس ہے تاہم بروقت اس غلطی کا احساس ہو گیا اور درست اعداد و شمار مرتب کرنے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ، اس غلطی کی وجہ سے ملک کی مالیاتی یا اقتصادی صورتحال اور مارکیٹ پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوئے