حکومت کا یکم جولائی سے این ٹی این نمبر ختم کرنے کا فیصلہ،شناختی کارڈ نمبر ہی این ٹی این نمبر تصور کیاجائے گا

منگل 12 مئی 2015 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) حکومت کا یکم جولائی سے این ٹی این نمبر ختم کرنے کا فیصلہ ۔ شناختی کارڈ نمبر ہی این ٹی این نمبر تصور کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف حکام کی جانب سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے یہ اقدام کیا ہے اس سال بھی ایف بی آر حکام ٹیکس محصولات کے ہدف تک نہیں پہنچ سکتے ہیں جس کی وجہ سے اس میں پھر نظر ثانی کی گئی ہے حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آئندہ سال تک مزید ایک لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئینگے تاکہ جی ڈی پی کی شرح میں بہتری ممکن ہوسکے ۔