سعو دی فرمانروا کی ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت سے معذرت ، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف شر کت کر یں گے ،کانفرنس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہیں

منگل 12 مئی 2015 08:51

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء )سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف بن عبدالعزیز کو کیمپ ڈیوڈ سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے اپنا قائم مقام مقررکیا ہے۔ کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں خلیجی ممالک کے سربراہان شرکت کررہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات ہوگی۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزخود کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انہوں نے اپنی جگہ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کو نیابت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان یمن میں امن وامان اور سیاسی استحکام کے خواہاں ہیں۔ نیز جنگ سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی کے لیے انہوں نے پانچ دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ جنگ بندی کے ایام میں یمن میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں یمن میں شاہ سلمان ریلیف کیمپ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ ڈیوڈ کانفرنس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف، نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور کئی دوسرے اعلیٰ سعودی عہدیدار شرکت کریں گے۔