دو مردوں کی ایک ہی خاتون کا شوہر ہونے کے دعوے کے معاملے کی سماعت15مئی تک ملتوی ، فیکٹری ایریا پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت

منگل 12 مئی 2015 08:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے دو مردوں کی جانب سے ایک ہی خاتون کا شوہر ہونے کے دعوے کے معاملے کی سماعت15مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فیکٹری ایریا پولیس کو خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونگی امر سدھو کے رہائشی سلمان نے والٹن کے رہائشی محمد ہاشم کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے کہ اس مدعی کی بیوی کو اغوا کر رکھا ہے۔

محمد ہاشم نے ا س مقدمے میں اپنی عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے دوران محمد ہاشم نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ رابعہ اس کی بیوی ہے ۔اس نے اسے اغوا نہیں کیا ۔ فاضل عدالت نے دو افرا دکی جانب سے خاتون کے شوہر ہونے کا دعوے سامنے آنے پر محمد ہاشم کی عبوری ضمانت میں 15مئی تک توسیع کر تے ہوئے فیکٹری ایریا پولیس کو ہدایت کر دی کہ وہ رابعہ کا بیان قلمبند کرے۔

متعلقہ عنوان :