سپر ایٹ ٹی 20 کپ پہلا روز : گروپ اے کے پہلے میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو باآسانی 4وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میں دو پوائنٹس حاصل کرلئے ،109رنز کا ہدف راولپنڈی ریمز نے 17ویں اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، نوید ملک 39، زاہد منصور 32رنز بنا کر نمایاں رہے ، حماد اعظم نے 12رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قر ار پائے ، محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا ، ایبٹ آباد فالکنز کی جانب سے فخر زمان 46رنز بنا کر نمایاں رہے

منگل 12 مئی 2015 08:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء ) سپر ایٹ ٹی 20 کے پہلے روز گروپ اے کے میچ میں راولپنڈی ریمز نے ایبٹ آباد فالکنز کو باآسانی 6وکٹوں سے شکست گروپ میں دو پوائنٹس حاصل کرلئے ، 109رنز کا آسان ہدف راولپنڈی ریمز نے 17ویں اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، نوید ملک 39،زاہد منصور32رنز بنا کر نمایاں رہے ، راولپنڈی کی جانب سے حماد اعظم نے 3اوورز میں 12رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا ۔

فیصل آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سپر ایٹ ٹی 20کے گروپ اے کے پہلے میچ میں راولپنڈی ریمز کے کپتان سہیل تنویر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ایبٹ آباد فالکنز نے بیٹنگ شروع کی تو ابتدائی اوورز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بارش رکنے کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو فخر زمان اور عدنان رئیس نے بیٹنگ شروع کی فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف چار رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے 46رنز بنا کر زاہد منصور کا شکار بنے ایبٹ آباد فالکنز کی جانب سے دوسرے کامیاب بیٹسمین عدنان رئیس تھے جنہوں نے 34رنز بنائے باقی کوئی بھی ایبٹ آباد کا کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکا ۔

راولپنڈی ریمز کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ ۔ آئی سی سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد محمد عامر بھی سپر ایٹ ٹی 20میں راولپنڈی ریمز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیئے اور 15رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ حماد ا عظم نے 12رنز دیکر 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے محمد اصغر نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

109رنز کے تعاقب میں ابتداء میں راولپنڈی ریمز کو مشکلات کاسامنا رہا اور اس کی کی ابتدائی دو وکٹیں جلد گر گئیں لیکن اس کے بعد نوید ملک اور زاہد منصور کی عمدہ بیٹنگ نے ٹیم کو فتح سے ہمکنا ر کرایا نوید ملک 39، زاہد منصور 32رنز بنا کر نمایاں رہے کپتان سہیل تنویر 10رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ اییبٹ آباد فالکنز کی جانب سے کامران غلام نے 2،خالد عثمان اور فخر زمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :