کولمبیا‘ فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ‘ چار فوجی ہلاک‘ دو زخمی

منگل 12 مئی 2015 08:51

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) کولمبیا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیائی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یو ایچ ساٹھ ایل بلیک ہاک وسطی عریبی خطے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ بیان میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :