گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کیلئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو جواب طلب کر لیا

منگل 12 مئی 2015 08:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد اسلم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکا خاوند احمد بٹ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ اسے حقوق بھی پورے نہیں کئے جا رہے لہذا اسے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

حمیرا ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ کی جانب سے اس مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے ، اسکی کردار کشی کی جا رہی ہے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارا نہیں کر سکتی۔جس پر عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ ہوم میں تحریری جواب طلب کر لیا۔