عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا نیپال میں زلزلہ متاثرین کیلئے پانچ ملین یورو کا عطیہ

منگل 12 مئی 2015 08:25

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پانچ ملین یورو کا بڑا عطیہ دے دیا۔نیپال میں گزشتہ ماہ آنیوالے والے زلزلے میں آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر دنیا کے مختلف ملکوں، تنظیموں اور اداروں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات نے بھی امداد کا اعلان کیا تھا۔

فرنچ میگزین کے مطابق سماجی کاموں کے لیے مشہور پرتگال کے شہرہ آفاق کھلاڑی نے نیپال میں پنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیلئے پانچ ملین یورا امداد کا اعلان کیا۔ریال میڈرڈ کے ہیرو نے زلزلہ سے متاثرہ بچوں کی خدمت کرنے والے ادارے "سیودی چلڈرن" کو یہ رقم عطیہ کی۔

(جاری ہے)

اس سانحیمیں متاثر افراد کی مدد کرنے کا اعلان رونالڈو نے اپنی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا جہاں انہوں نے اپنے فینز اور فالوورز کو بھی ہدایت کی کے نیپال زلزلے سے متاثر افراد کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دیں۔

رونالڈو سماجی کاموں کے لیے اکفی شہرت رکھتے ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد مواقعوں پر اس کا عملی مظاہرہ کر چکے ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے ڈسپلیشیا کے شکار ایک دس سالہ بچے کے علاج کے لیے 60 ہزار یورو کی رقم عطیہ کی تھی۔وہ عالمی ادارے یونیسیف اور ورلڈ وڑن کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں اور 2004 میں وہ سونامی سے بچ جانے والی ایک ایسے بچے کو دیکھنے انڈونیشیا پہنچے تے جس نے اپنی شرٹ کی پیچھے ان کا نام لکھوایا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :