کرکٹ کی کشش بننے والے کرکٹرز سے ناروا سلوک ، قومی سپر ایٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو ٹرین کا کرایہ دیا گیا ،یومیہ الاؤنس ایک ہزار روپے اور ہوٹل کے کمرے میں دو دو کھلاڑیوں اور آفیشلز رہیں گے،مشہور اسپانسرز نے اس ٹورنامنٹ میں پیسہ لگانے کا دعویٰ کیا لیکن یہ رقم کھلاڑیوں کیلئے نہیں ہوگی ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی ہر ٹیم کو لوئر اے سی کا کرایہ ادا کرے گی ٹیمیں بقیہ رقم اپنی جیب سے ادا کرکے فیصل آباد پہنچیں گی

منگل 12 مئی 2015 08:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھاری تنخواہوں ، پرکشش مراعات پر کام کرنے والے افسران ملک کے مشہور کھیل کی کشش کا باعث بننے والے کرکٹرز کو کیا مراعات اور سہولیات دیتے ہیں اس بات کا انداز اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے قومی سپر ایٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو ٹرین کا کرایہ دیا گیا جبک یومیہ الاؤنس ایک ہزار روپے اور ہوٹل کے کمرے میں دو دو کھلاڑیوں اور آفیشلز رہیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں کئی مشہور اسپانسرز نے اس ٹورنامنٹ میں پیسہ لگانے کا دعویٰ کیا لیکن یہ رقم کھلاڑیوں کیلئے نہیں ہوگی ٹورنامنٹ کیلئے پی سی بی ہر ٹیم کو لوئر اے سی کا کرایہ ادا کرے گی ٹیمیں بقیہ رقم اپنی جیب سے ادا کرکے فیصل آباد پہنچیں گی ۔

(جاری ہے)

کراچی کی ٹیم سب سے زیادہ متاثر ہوگی جس کے ہر کھلاڑی کو جیب سے تقریباً سات ہزار روپے ادا کرکے جہاز کا ٹکٹ خریدنا ہوگا ۔

کراچی کی ٹیم میں سرفراز احمد ، اسد شفیق ، انور علی ، محمد سمیع ، شاہ زیب حسن اور رمیز راجہ جونیر جیسے کھلاڑی شامل ہیں ۔ پشاور اور ایبٹ آباد کے کھلاڑیوں کو بھی بس یا کوچ میں کئی گھنٹے سفر کرکے فیصل آباد پہنچنا ہوگا ٹیمیں جس ہوٹل میں ٹھہریں گی اس ہوٹل میں ناشتہ مفت ہے جبکہ ایک ہزار روپے میں کھانا کھانے کے لئے کھلاڑیوں کو شہر کے سستے ریسٹورنٹس کاانتخاب کرنا ہوگا ہر ٹیم کے دو کھلاڑیوں کیلئے ایک کمرہ ہے جبک منیجر اور کوش کو رہائش کیلئے ایک کمرہ ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :