ڈی سی او لاہور نے ون ویلنگ میں ملوث موٹرسائیکل سوار کی پندرہ روز تک ضمانت نہ کروانے کی منظوری دے دی،لاہور پولیس ہفتہ اور اتوار کے دن بھی ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے گی

منگل 12 مئی 2015 08:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 مئی۔2015ء) سٹی ٹریفک پولیس سمیت ضلع پولیس کی جانب سے شہر بھر میں ون ویلنگ روکنے میں ناکامی کے بعد ڈی سی او لاہور نے ون ویلنگ میں ملوث پائے جانیوالے موٹرسائیکل سواروں کی موٹرسائیکلیں مسلسل ایک ماہ تک تھانے میں بند رکنے اور موٹرسائیکل سوار کی پندرہ روز تک ضمانت نہ کروانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی سی او لاہور نے اس حوالے سے پولیس حکام کو سرکلر جاری کردیا ہے۔لاہور پولیس پر ہفتہ کے دوران بھی ہفتہ اور اتوار کے دن ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا کریگی۔

متعلقہ عنوان :